آج ناندیڑمیں تعلیمی کانفرنس بعنوان”ہم معمار ِقوم“
ناندیڑ:یکم ڈسمبر(راست)ناندیڑ ضلع کے اردو اساتذہ کو اطلّاع دی جاتی ہیکہ ناندیڑ ضلع میں پہلی مرتبہ اردو میڈیم کے تمام اساتذہ کے لئے بعنوان” ہم معمار قوم“ ایک عظیم الشّان تعلیمی کانفرنس کا انعقاد مورخہ2 ڈسمبر بروز اتوار بمقام ملن فنکشن ہال ٹایر بورڈ دیگلور ناکہ ناندیڑ بوقت صبح 11 بجے کیا جارہا ہے اس کانفرنس میں اردو میڈیم کے تمام اساتذہ کے ساتھ طلبا اور انتظامیہ کمیٹی کے مسایل غوروطلب ہونگے اس کے ساتھ ہی ملک کے حالات اور اساتذہ و انتظامیہ کی ذمہ داریاں اس عنوان پر عالیجناب حضرت مولانا آصف ندوی صاحب صدارتی خطاب فرماینگے ۔ اس کانفرنس میں بحیثیت اعزازی مہمان حلقہ ناندیڑ کے رکن اسمبلی عالیجناب ڈی پی ساونت صاحب ریاست مہاراشٹر کے شکشک ایم ایل سی عالیجناب وکرم کاڑے صاحب ‘ حلقہ گریجویٹ ایم ایل سی عالیجناب ستیش چوہان صاحب ‘مپٹا شکشک سنگھٹنا کے رہبر پروفیسر س±نیل مگرے صاحب ‘م±پٹا اردو شکشک سنگھٹنا کے ریاستی صدر جناب مجاہد صدیقی ‘ ضلع پریشد ناندیڑ کی صدر محترمہ جوڑگاوکر صاحبہ ضلع پریشد ناندیڑ کے شکشن سبھاپتی عالیجناب مِساڑے گ±روجی شکشن ادھیکاری مادھیمک پ±نڈگیرے صاحب شکشن ادھیکاری پراتھمک پرشانت ڈِگرسکر صاحب شکشن ادھیکاری مہا نگر پالیکا ناندیڑ کے ساتھ ناندیڑ ضلع کے سبھی آمدار ناندیڑ ضلع کے سبھی نگر ادھیکش اور مہا نگر پالیکا کے سبھی کاونسلرز حاضر رہینگے ۔ ناندیڑ ضلع کے تمام اردومیڈیم اساتذہ سے ادباً گزارش کی جاتی ہیکہ اس عظیم الشّان تعلیمی کانفرنس میں حاضر رہیکر اپنی تعلیمی و مِلّی بیداری کا بہترین مظاہرہ کریں۔کانفرنس میںانشاءاللہ خواتین کیلئے پردہ کا معقول انتظام رہیگا ۔ناندیڑ کے شعبہ تعلیم سے وابستہ افراد و شہریان سے کانفرنس میںشرکت کی درخواست جناب معین سوداگر صاحب ضلعی صدر مپٹا اردوشکشک سنگھٹنا ناندیڑ‘ جناب افتخار علی صاحب علاقائی سیکریٹری مپٹا اردو شکشک سنگھٹنا ناندیڑجناب الحاج محمد اعجاز صاحب ضلع سکریٹری مپٹا اردوشکشک سنگھٹنا ناندیڑ ‘جناب سید مجیب صاحب ضلعی نائب صدر مپٹا اردو شکشک سنگھٹنا ناندیڑ ‘جناب وجاہت اللہ خان صاحب ضلعی نائب صدر مپٹا اردوشکشک سنگھٹنا ناندیڑ‘جناب مظہراللہ خان صاحب معاون سیکریٹری مپٹا اردو شکشک سنگھٹنا ناندیڑ‘جناب عمران خان صاحب معاون سیکریٹری مپٹا اردو شکشک سنگھٹنا ناندیڑ جناب مفتی اعظم قاسمی صاحب‘ضلع منتظم ناندیڑ‘جناب ندیم فراز صاحب ہدایت کار ناندیڑ ‘جناب شبّیر صاحب ودیگر عہدیداران نے کی ہے ۔