ناندیڑ:27مارچ(ورق تازہ نیوز) ضلع ناندیڑ کے دیہی علاقوں میں 45 سال سے زیادہ عمر کے افراد جو بی پی ، شوگر اور دیگر سنگین بیماریوں میں مبتلا ا نکے لئے ضلع کے 379 دیہی صحت ذیلی مراکز پرآج کوروناٹیکہ اندازی مہم شروع کردی گئی ہے۔ضلع کلکٹر ڈاکٹر وپین اتنکر نے کہا کہ دیہی علاقوں میں کورونا کو پھیلنے سے بچانے کے لئے ضلع ناندیڑ میں خصوصی مہم چلائی جارہی ہے۔

ضلع میں 379 صحت کے سب مراکز ہیں جن میں 49 بنیادی صحت مراکز ہیں۔

ان 49 بنیادی صحت مراکز میں ویکسینیشن شروع ہوچکی ہے اور اب 330 نئے ذیلی مراکز ویکسی نیشن کے لئے شامل کردیئے گئے ہیں۔ ٹیکہ اندازیمہم میں 6ہزار500 سے زائد افراد کو ٹیکہ لگایاجائے گا جو آج تمام تعلقوں کے سلیکشن سب مراکز سے شروع ہوا ہے ۔

ان مراکز میں 60 سال سے زیادہ عمر کے افراد کو بھی ٹیکہ دیاجائے گا۔محکمہ دیہی صحت نے اتنے بڑے پیمانے پر ضلع ناندیڑ میں پرائمری سطح پر یہ مہم شروع کی ہے۔ اس کے لئے درکار میڈیکل ٹیم محکمہ دیہی ہیلتھ نے تیار کی ہے اور ضلعی انتظامیہ ان کی ہم آہنگی کر رہی ہے۔