آج سے ناندیڑ ضلع میں اسکولوں کے اوقات میں تبدیلی

1,711

ناندیڑ:)14؍مارچ(ورقِ تازہ نیوز) موسم گرما کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے ضلع کے اسکولوں کے اوقات تبدیل کردیئے گئے ہیں اب صرف صبح کی ہی شفٹ میں اسکول چلیں گے۔ناندیڑضلع پریشد کے پرائمری وسیکنڈری ایجوکیشن آفیسرز کی دستخط سے 14/ مارچ کو ایک حکم نامہ جاری کیاگیا جس کے مطابق مارچ 2023 سے گرمیوں کی شدت میں اضافے کے پیش نظر، ناندیڑ میں تمام میڈیم اور تمام مینجمنٹ پرائمری اور سیکنڈری اسکولوں کے ٹائم ٹیبل کو تبدیل کرنے کے لیے مختلف سطحوں پر مطالبات کیے جا رہے ہیں۔

مندرجہ بالا مطالبہ پر غور کرتے ہوئے، ناندیڑ ضلع کے تمام میڈیم اور تمام مینجمنٹ اسکولوں کو 15.03.2023 سےاوقات تبدیل کردیئے گئے ہیں جس کے مطابق پیر سے جمعہ تک اسکول کاوقت صبح 8:30 تا 1:30بجے رہے گا جبکہ ہفتہ (سنیچر) کو 8:40تا11:40بجے تک رہے گا ۔ انٹرول کیلئے 15منٹ کاوقفہ رہے گا۔ایجوکیشں آفیسر کا جاری کردہ مکتوب حسب ذیل ہے ۔