آج زون نمبر 13(D) میں 20 ہزار 464 ووٹرس اپنے نمائندے کا انتخاب کریں گے

ناندیڑ:5فروری۔(ورق تازہ نیوز)ناندیڑ میونسپل کارپوریشن کے زون نمبر 13(D) چوپالہ مدینہ نگر کے ضمنی انتخابات کےلئے کل 6فروری کو رائے دہی عمل میں آرہی ہے ۔ضلع انتظامیہ نے پوری تیاریاں مکمل کرلی ہیں ۔ اس زون میں 20ہزار464ووٹرس ہیں جن میں مرد10504اور خواتین ووٹرس 9960 ہیں۔

اس طرح یہ ووٹرس کل اس حلقہ کے نئے کارپوریٹر کاانتخاب کریںگے ۔اس زون میں اصل مقابلہ مجلس اتحادا لمسلمین کے صابرچاوس اور کانگریس و اسکی جماعتوں کے مشترکہ امیدوار عبدالغفار کے درمیان ہے ۔ حالانکہ اس زون سے چھ امیدوارانتخابی میدان میں تھے لیکن آزاد امیدوار عبدالعزیز قریشی نے عبدالغفار کو اپنی تائید کااعلان کیا ہے جس کی وجہہ سے انکی پوزشن کافی مضبوط ہوگئی ہے۔چوپال زون ہمیشہ سے شیوسینا کا گڑھ رہا ہے اور یہاں پر سینا کے ورکرس و عہدیداران کافی مضبوط پوزشن میں ہے لیکن اس مرتبہ چناو میں شیوسینا نے اپنا امیدوار میدان میں نہیں اترا ہے کیونکہ ریاست مہاراشٹرمیں قائم نئی مہاویکاس اگھاڑی حکومت کی وجہہ سے شیوسینا نے اپنا امیدوارکانگریس کے خلاف نہیں اتارا ہے ۔

اسلئے زون کے اکثریتی طبقہ کے ووٹ کانگریس کو ملنے کاوعویٰ عبدالغفار کررہے ہیں۔دوسری جانب اس حلقہ سے دو مرتبہ سے مسلسل کامیابی حاصل کرکے تیسری مرتبہ کامیابی کادعویٰ کرنے والے مجلس کے امیدوار صابرچاوس کا کہنا ہے کہ اس مرتبہ بھی ووٹرس انھیں بھرپور اکثریت سے کامیاب بنائیںگے ۔ہرسماج کے ووٹرس انکے ساتھ ہے۔ ضلع انتظامیہ نے وارڈکے ضمنی چناو کیلئے تیاریاں مکمل کرلی ہیں ۔ میونسپل کمشنر و الیکشن آفیسر ارون ڈونگرے‘ ریٹرئینگ آفیسر لطیف پٹھان نے ووٹر س سے اپیل کی کہ وہ بلا خوف ہوکراپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں۔