نئی دہلی:ملک میں لگاتار بڑھتی مہنگائی، تیل کی قیمتوںمیں اضافہ، جی ایس ٹی اور ای بل کو لے کر عوام میں تو غصہ بڑھ ہی رہا ہے ساتھ میں تاجر برادری بھی پریشان ہے۔ آج تجارتی ادارہ کنفیڈریشن آف انڈیا ٹریڈرس کی جانب سے ’بھارت بند‘ کا اعلان کیا گیا ہے۔

کہا جا رہا ہے کہ ملک بھر میں 8 کروڑ تاجروں کی نمائندگی کرنے والے قریب 40 ہزار ٹریڈ ایسوسی ایشنز نے اس بھارت بند کی حمایت کی ہے۔ ان کا مطالبہ ہے کہ جی ایس ٹی قوانین پر از سر نو غور کیا جائے اور ای بل کو ختم کیا جائے