اردھاپور ( شیخ زبیر ) آج بروز اتوار دعوتی مہم "اندھیروں سے اجالے کی طرف" مہم کا دسواں اور آخری دن جس کے تحت شہر اردھاپور میں مارکیٹ امیر علی مسجد تا بسٹینڈ اس علاقے میں تمام برادران وطن تاجران، دکانداروں سے ملاقاتیں کی گئی. تقریباً 450 سے زائد برادران وطن سے ملاقات اور فولڈرس کی تقسیم کی گئی. اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ وہ برادران وطن کے ظلمات کو نور توحید سے بدل دے. حق کی روشنی کو دلوں میں پیوست کردے. ہم تمام کی ان ادنی کوششوں کو قبول کرے. آمین ثمہ آمین یا رب العالمین