ناندیڑ: سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) پرمود شیوالے نے 10 اپریل کو رام نومی کی تقریبات کے سلسلے میں شہر کی کچھراستوں کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا ہے۔ اور کچھ متبادل راستے تجویز کیے گئے ہیں۔ یہ حکم 10 اپریل کو صبح 8 بجے سے شب12 بجے تک نافذ العمل ہوگا۔

10 اپریل کو رام نومی کا تہوار ہے۔ رام کی شوبھا یاترا، جلوس نکلنے والا ہے۔ شہر کی کچھ سڑکیں ٹریفک کے اژدہام کی وجہ سے بند کر دی جارہی ہیں۔ اس کے علاوہ ٹرانسپورٹ کے کچھ متبادل راستے بھی تجویز کیے گئے ہیں۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ پرمود شیوالے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے سفر کے لیے اس متبادل راستے کا استعمال کریں۔

وہ سڑکیں جومکمل طور پر ٹریفک کے لیے بند:پرانا مونڈھا تادینا بینک، مہاویر چوک، تروڈیکر مارکیٹ، وزیرآباد چوک، کلامندر، شیواجی نگر سے آئی ٹی آئی چوک‘ سری نگر، ورکشاپ کارنر تک رسائی سختی سے ممنوع ہے۔ ورکشاپ ٹی پوائنٹ، سری نگر سے آئی ٹی آئی، شیواجی نگر، کلامندر، وزیر آباد چوک تک سڑک مکمل طور پر بند رہے گی۔ چکھل واڑی سے مہاویر چوک تک سڑک مکمل طور پر بند رہے گی۔ سڈکو-ہڈکو اور لاتورپھاٹہ علاقہ سے ناندیڑ شہر کی طرف آنے والی ٹریفک ناوگھاٹ پل سے اتوارہ علاقہ تک اور نئے پل سے پرانے مونڈھا علاقہ تک مکمل طور پر بند رہے گی۔

نقل و حمل کے لیے متبادل راستے: وزیرآباد چوک سے سری نگر، ورکشاپ کی سمت جانیوالی ٹرافک ترنگا چوک، پولیس ہیڈ کوارٹر، کھڑک پورہ، لال واڑی انڈر برج، شیواجی نگر، پیلی گرنی ، گنیش نگر وائے پوائنٹ تک جاری رہے گی۔ راج کارنر سے قدیم مونڈھا علاقے کی طرف آنیوالی ٹریفک راج کارنر، ورکشاپ کارنر، بھاگیہ نگر، آنند نگر، نائک چوک، مہارانا پرتاپ چوک سے آتی اور جاتی رہے گی۔ نائک چوک، انابھاو¿ ساٹھے چوک، چکھل واڑی کارنر، گرودوارہ ہنومان مندر سے پرانا موندھا تک سڑک ٹریفک کے لیے کھلی رہے گی۔ گووردھن گھاٹ پل سے ناندیڑشہرمیں داخل ہونے والی ٹرافک ترنگا چوک، پولیس ہیڈ کوارٹر، لال واڑی انڈر برج، گنشن نگر وپوائنٹ سڑکیں کھلی رہے گی۔ لاتور پھاٹا، سڈکو، ہڈکو، لوہا، ڈوھلے کارنر، چنداسنگھ کارنر، دھنے گاو¿ں چوک، واجے گاو¿ں، پرانا پل، دیگلور ناکہ، رضا چوک کے راستے مال ٹیکڑی راستہ آمد ورفت کےلئے کھلا رہے گا۔