آئی پی ایس آفیسر نے شوہر پر جہیز ہراسانی کا الزام عائد کیا

بنگلورو : کرناٹک آئی پی ایس آفیسر 2010 بیاچ نے ورٹیکا کٹیار نے اپنے شوہر آئی ایف ایس آفیسر نیتن یولا اور ان کے ارکان خاندان کے خلاف جہیز سے متعلق تشدد اور ہراسانی کی شکایت درج کروائی ہے۔ انہوں نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ ان کے شوہر نے زدوکوب کیا۔ 2016ء میں ایک بحث کے دوران شوہر نے ماربل باکس سے حملہ کیا تو ان کے ہاتھ میں فریکچر آگیا ۔ کٹیار نے یہ بھی کہا کہ حمل کے دوران بھی ان کے ساتھ گالی گلوج کی گئی۔

Leave a comment