• 425
    Shares

ممبئی: داخلہ سیشن 2021کے لئے ریاست کے 417سرکاری اور 549پرائیویٹ آئی ٹی آئی میں آج سے داخلے کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ اس بار سرکاری آئی ٹی آئی میں 92ہزار جبکہ پرائیویٹ آئی ٹی آئی میں 44ہزار کل 1؍لاکھ 36ہزارسیٹیں دستیاب ہیں۔ یہ اطلاع آج یہاں ریاست کے محکمہ اسکل ڈیویلپمنٹ کے وزیر نواب ملک نے دی ہے۔

اس داخلے کی شروعات یوتھ اسکلز ڈے کے موقع پر ڈائریکٹوریٹ آف ووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ کے دفتر میں نواب ملک کے ہاتھوں کی کی گئی۔ اس موقع چیف سکریٹری ڈیویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ منیشا ورما، اسکل ڈیویلپمنٹ محکمہ کے کمشنر دیپندر سنگھ کشواہا، اسکل ڈیویلپمنٹ کے ڈائریکٹر دگمبر دلوی، جوائنٹ ڈائریکٹر یوگیش پاٹل کے علاوہ آن لائن ریاست کے آئی ٹی آئی کے پرنسپل واساتذہ موجود تھے۔

جیسے ہی داخلے کا عمل شروع ہوا 15 خواہش مند امیدواروں نے داخلے کے لئے آن لائن درخواست دی۔ داخلہ کا عمل ڈائریکٹوریٹ کی ویب سائٹhttps://admission.dvet.gov.in پر دستیاب کرایا گیا ہے۔اعتراضات کا اندراج، متبادل درخواست دینے، داخلہ فیس آن لائن بھرنے وغیرہ کی سہولیات درخواست گزاروں کو آن لائن فراہم کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ داخلہ کی درخواست "MahaITI App” نامی موبائیل ایپ کے ذریعے بھی دستیاب کرایا گیا ہے۔ نواب ملک نے ریاست کے خواہشمند اوراہل طلباء سے داخلہ لینے کی اپیل کی ہے۔

نواب ملک نے بتایا کہ ریاست کے تمام تعلقہ میں کم ازکم ایک سرکاری آئی ٹی آئی شروع کیا گیا ہے۔ اس کے مطابق 358 تعلقہ میں 417 سرکاری آئی ٹی آئی ہیں۔ ان میں سے آدیواسی علاقوں میں آدیواسیوں کے لئے61، شیڈیولڈ کاسٹ اور نو بدھسٹوں کے بچوں کے لئے 4 اعلی ادارے، اقلیتوں کے لئے 2 علیحدہ ادارے اور سرکاری آئی ٹی ایم میں 43 الگ الگ یونٹس، خواتین کے لئے 15 اور قبائلی آشرم اسکولوں کے لئے 28 شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ریاست میں کل 549 نجی آئی ٹی آئی بھی ہیں۔

مہاراشٹرا اسٹیٹ بورڈ آف سیکنڈری اینڈ ہائر سیکنڈری ایجوکیشن کے ذریعہ مقرر کردہ 2 زبانوں کے مضامین میں جو دسویں جماعت پاس کرچکے ہیں انہیں بارہویں کے مساوی قرار دیا جائے گا۔ اسی طرح دسویں پاس امیدواروں کو آئی ٹی آئی میں ۲سالہ مدت کا کورس میں تربیت مکمل کرنے کے بعد مہاراشٹر اسٹیٹ سیکنڈری اور ہائیر سیکنڈری ایجوکیشن بورڈ کے ذریعہ دو زبانوں کے مضامین کے امتحان میں پاس امیدواروں کو دسویں کے مساوی قراردیاجائے گا۔ آئی ٹی آئی میں تربیت مکمل کرنے کے بعد اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے امیدواروں کو ڈپلوما کورس کی دوسری جماعت میں براہ راست داخلہ دیا جاتا ہے۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔