برطانوی اداکارہ الزبتھ ہینسریج نے آئی فون میں انتہائی متنازعہ ترین فیچر کا سراغ لگا لیا۔میل آن لائن کے مطابق الزبتھ نے بتایا ہے کہ آئی فونز میں Live Listen نامی ایک فیچر پایا جاتا ہے جو صارفین کی گفتگو اس وقت بھی سن سکتا ہے جب آپ فون استعمال نہ کر رہے ہوں۔الزبتھ کا کہنا ہے کہ آئی فون کے اس فیچر کے ذریعے صارفین کی جاسوسی کی جا سکتی ہے اور ان کی گفتگو بھی سنی جا سکتی ہے۔

ٹک ٹاک پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں الزبتھ نے بتایا کہ بنیادی طور پر اب ہم سب جاسوس ہیں۔ایپل کی ویب سائٹ پر اس فیچر کے متعلق بتایا گیا ہے کہ یہ فیچر صارفین کو شور والے کمرے میں گفتگو سننے میں مدد دیتا ہے یا پھر صارفین اس فیچر کے ذریعے کمرے میں ہونے والی کسی بھی گفتگو کو سن سکتے ہیں۔

یہ فیچر آئی فون یا آئی پیڈ کو ریموٹ مائیکروفون میں تبدیل کر دیتا ہے اس کے بعد کمرے میں اس آئی فون یا آئی پیڈ سے 15 میٹر کے فاصلے تک جو گفتگو ہورہی ہوگی وہ اسے صارفین کے آئی فون ہیئرنگ ایڈ میں منتقل کر دے گا جہاں سے صارف اس گفتگو کو سن سکے گا۔واضح رہے کہ اس فیچر کو آن یا آف کرنے کے لئے آپ کو سیٹنگز میں جا کر Accessibility کے آپشن میں جانا ہو گا اور وہاں سے ایم ایف آئی ہیئرنگ ڈیوائسز کا آپشن منتخب کرنا ہوگا۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔