آئی سی سی نے غلطی سے ٹیم انڈیا کو پہلا مقام دے دیا

680

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چہارشنبہ کے روز تازہ ترین ٹسٹ رینکنگ جاری کی لیکن کرکٹ کے اعلیٰ ادارے کی جانب سے اس میں بڑی کوتاہی ہوئی۔جب آئی سی سی نے پہلی بار ٹسٹ رینکنگ جاری کی تو روہت شرما کی قیادت میں ہندوستانی ٹیم کو نمبر ون قرار دیا گیا۔ اس طرح ہندوستانی ٹیم نے تاریخ رقم کی کیونکہ وہ پہلی بار کرکٹ کے تمام فارمیٹس (ٹسٹ، ونڈے اور ٹی 20 انٹرنیشنل) میں نمبر 1 بن گئی۔

تاہم کچھ دیر بعد آئی سی سی نے اپنی غلطی سدھار لی اور ٹاپ پوزیشن ہندوستانی ٹیم کے ہاتھ سے نکل گئی۔ آئی سی سی ٹسٹ ٹیم رینکنگ میں ہندوستانی ٹیم سنبھل گئی ہے جبکہ آسٹریلیائی ٹیم پہلے نمبر پر ہے۔ شائقین کے ساتھ ساتھ بی سی سی آئی حکام بھی درجہ بندی میں اس تبدیلی سے ناخوش تھے۔ بی سی سی آئی کے ایک عہدیدار نے بتایاکہ یا تو آئی سی سی نے بہت بڑی غلطی کی ہے۔