آئندہ پانچ دنوں تک مزید سردی اور بارش کا امکان

نئی دہلی: آج موسم کی پیشن گوئی: ملک کی مختلف ریاستوں میں سردی کا زور جاری ہے۔ آئی ایم ڈی نے کہا ہے کہ راجستھان، آسام، میگھالیہ، ناگالینڈ، منی پور، میزورم اور تریپورہ میں اگلے دو دنوں تک گھنی دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔

اس کے ساتھ ہی پنجاب، ہریانہ، چندی گڑھ اور دہلی میں اگلے تین دنوں کے دوران اور اتر پردیش، بہار، مغربی بنگال، سکم میں اگلے پانچ دنوں کے دوران گھنی دھند چھائی رہے گی۔ اس کے علاوہ، اگلے دو دنوں کے دوران، مغربی اتر پردیش اور مغربی مدھیہ پردیش کے الگ الگ حصوں میں سردی کی لہر کی توقع ہے۔

آئی ایم ڈی نے کہا کہ ہفتہ کو مغربی بنگال اور سکم میں ہلکی یا اوسط بارش کا امکان ہے۔ اگلے 4-5 دنوں کے دوران تمل ناڈو، پڈوچیری، کرائیکل، کیرالہ میں ہلکی یا اوسط بارش کا امکان ہے۔

Leave a comment