ناندیڑ:22 جولائی۔( ورق تازہ نیوز)محکمہ موسمیات قلابہ تجربہ گاہ کی پیش گوئی کے مطابق آئندہ دو تا تین دنوں میں ممبئی ‘تھانے اور پال گھر میں شدیدترین بارش ہوگی۔تیز ہواﺅں کے ساتھ بارش کاسلسلہ جاری رہے گا۔ اس کے علاوہ مراٹھواڑہ کے جالنہ ‘ناندیڑ] پربھنی‘بیڑ, لاتور‘ ہنگولی کے علاوہ ستارا ‘رتناگیری ‘پونے او رسندھ درگ میں بھی موسلادھاربارسش ہوگی ۔

مراٹھواڑہ میںگزشتہ تین دنوں سے تیزبارش ہورہی ہے جس س ندیاں نالے بھرچکے ہیں ۔ ناندیڑضلع میں منگل سے بارش کاسلسلہ جاری ہے ۔کنوٹ ‘حمایت نگر ‘ دیگلور میںبہت زیادہ بارش ہوئی ہے ۔کنوٹ تعلقہ میں چوبیس گھنٹوںکے دوران 141.1 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی ہے۔